کوٹ ادو، نومولود کی پیدائش پر جھگڑا، بیوی اورساس پرتشدد
داماد کا ساتھیوں سمیت حملہ، بچہ چھین لیا، صلح کے باوجود دوبارہ تشدد، مقدمہ درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) نومولود کی پیدائش کی خوشی جھگڑے میں بدل گئی جہاں داماد نے سسرالیوں پر حملہ کر کے ساس اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نومولود بچہ بھی چھین لیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چوک سرور شہید کے علاقے چک نمبر 600 ٹی ڈی اے کی رہائشی روبینہ بی بی نے مقدمہ درج کرایا کہ اس کے ہاں دس روز قبل بیٹا پیدا ہوا۔ خوشی کے موقع پر اس کی والدہ بیٹی اور نواسے کو ملنے آئیں تو اسی دوران خاوند اصغر اپنے ساتھیوں اجمل، جاوید، شوکت، حفیظ مائی اور غضنفر کے ہمراہ آیا اور آتے ہی بیوی اور ساس کو تشدد کا نشانہ بنایا، بعد ازاں نومولود بچے کو زبردستی چھین کر دونوں کو گھر سے نکال دیا۔اہل علاقہ کی مداخلت پر صلح ہوئی تاہم بعد میں متاثرہ کا بھائی صابر اپنی بہن کو واپس چھوڑنے آیا تو ملزمان نے دوبارہ حملہ کر کے بہن بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور صابر کو گھسیٹتے رہے۔