لڑکے اور لڑکی سے اوباشوں کی زیادتی ، مقدمات درج

 لڑکے اور لڑکی سے اوباشوں  کی زیادتی ، مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے زیادتی اور کوشش کے مختلف واقعات میں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔۔۔

پاک گیٹ پولیس کو سسی ارم نے بتایا کہ ملزم نے اس کی ہمشیرہ کو بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور صبح گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔دریں اثنا سٹی جلالپور پولیس کو ابراہیم نے اطلاع دی کہ ملزم دوست محمد نے اس کے بھتیجے فیصل کے ساتھ زیادتی کی۔ادھر ڈی ایچ اے پولیس کو غلام شبیر نے بتایا کہ ملزم عامر نے اس کی بیوی عاصمہ بی بی سے زبردستی زیادتی کی کوشش کی، جس کے دوران خاتون کے کپڑے پھٹ گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں