وہاڑی،2لاکھ 10ہزار 537نان ٹیکس پیڈ سگریٹ ضبط
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت نان ٹیکس پیڈ سگریٹس اور ’’اپنا کھیت اپنا روزگار‘‘منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا۔۔۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 4 کروڑ 63 لاکھ روپے مالیت کے 2 لاکھ 10 ہزار 537 غیر قانونی سگریٹ پیکٹس ضبط کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اجلاس میں ‘‘اپنا کھیت اپنا روزگار’’ منصوبے پر بھی جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ بے زمین افراد کو 5 ایکڑ تک زمین 10 سالہ لیز پر 100 روپے فی ایکڑ سالانہ کرایہ پر دی جائے گی۔