جعلسازی، چھینا جھپٹی اور نوسربازی پر مقدمات درج

جعلسازی، چھینا جھپٹی اور  نوسربازی پر مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے مختلف واقعات میں شہری کی جائیداد ہتھیانے ، نقدی اور موبائل چھیننے کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ چہلیک پولیس کو شہزاد نے۔۔۔

 بتایا کہ ملزمان طالب اور ساجد نے اس کی جائیداد ہتھیانے کیلئے جعلسازی کرتے ہوئے جعلی اقرارنامہ اور معاہدہ تیار کیا، تاہم تصدیق نہ ہوسکی۔دریں اثنا کینٹ پولیس کو سروری نے بتایا کہ وہ رکشہ میں سوار ہوئی جس میں پہلے سے ایک نامعلوم خاتون موجود تھی، جس نے باتوں میں الجھاکر اس کی 3 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی طلائی بالیاں چھین لیں اور اسے دھکا دے کر رکشہ سے نیچے گرا کر فرار ہوگئی۔ اسی طرح گلگشت پولیس کو اقبال نے بتایا کہ ایک نامعلوم نوسرباز نے خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے اس کی جیب سے نقدی نکال لی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں