ڈاکوؤں کی اہلخانہ کو یرغمال بنا کرلوٹ مار
بورے والا (سٹی رپورٹر ) تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے گھر میں زبردستی داخل ہو کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا۔۔۔
اور 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ تفصیل کے مطابق یوسف آباد گلی نمبر 7 کا رہائشی شیر علی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ عید کی تیاریوں میں مصروف تھا کہ عید کی نماز سے چند گھنٹے قبل 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دھوکے سے دروازہ کھلوایا اور گھر میں داخل ہو گئے ۔ ملزمان نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 19 لاکھ روپے نقدی، 13 لاکھ روپے مالیت کے 3 تولہ طلائی زیورات اور دو موبائل فونز چھین لیے ۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔