مستحق خواتین اور بچوں میں عید تحائف کی تقسیم

مستحق خواتین اور بچوں  میں عید تحائف کی تقسیم

ملتان( لیڈی رپورٹر )عید کی خوشیوں میں مستحق خاندانوں کو شامل کرنے کے جذبے کے تحت روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کے زیر اہتمام مستحق اور نادار خواتین میں نئے کپڑے جبکہ بچوں میں عید گفٹس تقسیم کئے گئے۔

تقریب میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کے صدر ملک محمد امجد علی نے کہا کہ عید خوشیوں، محبتوں اور ایثار کا پیغام دیتی ہے ۔ معاشرے کے صاحبِ حیثیت افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضرورت مند افراد کی مدد کریں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں