کار سواروں کو دھمکانے والا شخص گرفتار،مقدمہ درج

کار سواروں کو دھمکانے والا  شخص گرفتار،مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ کینٹ پولیس نے کار سواروں کو ہراساں کرنے ، دھمکیاں دینے اور بدزبانی کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق عیدگاہ کینٹ کے قریب مشن ہسپتال کے سامنے ایک موٹر سائیکل سوار نے کار سوار کا راستہ روک لیا اور مبینہ طور پر اسے ہراساں کرتے ہوئے نازیبا زبان استعمال کی۔ بعد ازاں اس نے اپنے چند ساتھیوں کو بھی موقع پر بلا لیا جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر دی گئی، جس پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر سعید ملک نے پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں