ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

وہاڑی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، آفتاب چل بسا

ملتان (کرائم رپورٹر)وہاڑی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی اسٹیشن سے ایمبولینس اور موٹر بائیک سروس کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمی خاتون صائمہ مائی دختر اشرف شاہ (45 سال) کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ خاتون کی ٹانگ کی ہڈی فریکچر ہونے کے باعث ان کی حالت تشویشناک تھی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے میں 31 سالہ آفتاب ولد اشرف شاہ سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کی اور لاش ورثا کے حوالے کر دی۔پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں