تیز رفتار ٹریکٹر تلے آ کر ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق

تیز رفتار ٹریکٹر تلے آ کر ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق

ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج، پولیس نے تفتیش شروع کر دی

بورے والا (نمائندہ دنیا) نواحی گاؤں 36 کے بی میں تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آ کر ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سالہ زنیرہ اپنے والد وحید الحسن کے ہمراہ گھر کے باہر کھڑی تھی کہ اسی دوران گاؤں کا رہائشی مختار پنوار ٹریکٹر پر سوار ہو کر وہاں پہنچا۔ اہل خانہ کے مطابق ٹریکٹر ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری اور غیر محتاط انداز میں گاڑی چلا رہا تھا۔بتایا گیا ہے کہ وحید الحسن نے ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم وہ نہ رکا اور ٹریکٹر بچی پر چڑھ گیا، جس کے نتیجہ میں زنیرہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ واقعہ کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ اہل علاقہ میں بھی افسوس کی لہر دوڑ گئی۔اطلاع ملنے پر تھانہ ساہوکا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ دار شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں