عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، خالد محمود

عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششیں  قابل ستائش ہیں، خالد محمود

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور عالمی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں مثبت نتائج دے رہی ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں اور ان کے سدباب کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔رانا خالد محمود نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم قوم اور سکیورٹی ادارے ایسے عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں