کارسرکار میں مداخلت ، دھمکیاں دینے والوں کیخلاف ایکشن

کارسرکار میں مداخلت ، دھمکیاں دینے والوں کیخلاف ایکشن

ملتان (کرائم رپورٹر )لوہاری گیٹ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے لزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کو واپڈا آفیسر میپکو شمس آباد ڈویژن انجینئر ملکہ عروج نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دوران چیکنگ حسین آگاہی میں زین اکرم ،تابش وغیرہ نے سرکاری گاڑی اور عملہ کو روک کر کارسرکار میں مداخلت کی اور اسلحہ کے زور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر ارتکاب جرم کیا ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں