محمد صہیب انور کو ایلومنائی ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازدیا گیا

محمد صہیب انور کو ایلومنائی  ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازدیا گیا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) انتظامی امور کے ماہر محمد صہیب انور کو ان کی تعلیمی، پیشہ ورانہ اور سماجی خدمات کے اعتراف میں ایلومنائی ایکسی لینس ایوارڈ 2026 گزشتہ روز ایک پروقار تقریب میں دیا گیا۔۔۔

 یہ ایوارڈ ڈائریکٹر کامسیٹس وہاڑی کیمپس ڈاکٹر معروف شاہ اور جی ایم ریکٹر سیکرٹریٹ اسلام آباد نوید اے خان نے بطور مہمانِ خصوصی پیش کیا، محمد صہیب انور نے اس اعزاز کو اپنے اساتذہ، والدین اور جنوبی پنجاب کی فخر سابق وفاقی وزیر و ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ کے نام کردیا۔ تے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت اور اعلیٰ تعلیمی خدمات کے وژن کی بدولت وہاڑی جیسے شہر میں انٹرنیشنل معیار کی یونیورسٹی کے قیام سے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع میسر آئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں