تقسیمی وترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن کے سبب بجلی بند رہے گی
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ترجمان کے مطابق بجلی کے ترسیلی وتقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن، ضروری مرمت ، ترقیاتی منصوبوں وسکیموں کی بروقت تکمیل کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی 12اور13جون کو مختلف اوقات میں بند رہے گی۔۔۔
اس بندش سے 12جون کو ملتان سرکل کے 11کے وی حسین آگاہی،عید گاہ اورنیو حسین آگاہی فیڈرز سے پانچ بجے صبح سے ساڑھے آٹھ بجے دن تک،13جون کو11کے وی اکبر شاہ،نیو گرے والا،ماڈل ٹائون،بچ ولاز،واپڈا ٹائون فیز1، ایم ڈی اے ، ڈیہڑ،ایگرک ٹائون،عمر فاروق اورنیو ائیر پورٹ فیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔