ٹریڈ چیمبر کے الیکشن ایک ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان

ٹریڈ چیمبر کے الیکشن ایک ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان

کنورژن فیسوں کی مد میں دکانیں سیل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ٹریڈ چیمبرز کا اہم اجلاس صدر شیخ محمد اکمل کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری محمد سلیم پراچہ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تاجر تنظیموں کی درخواست پر الیکشن کی تاریخ 10 جون سے بڑھا کر 10جولائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ٹی ایم اے کی جانب سے نقشہ اور کنورژن فیسوں کی مد میں دکانیں سیل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ان فیسوں میں فوری طور پر کمی کی جائے اور دکانیں بند کرنے کے بجائے چیمبر قیادت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں۔ اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے ماڈل بازار کے کام سے کاروباری سرگرمیوں پر ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔ اور زور دیا کہ پورے شہر کے بازار ایک ساتھ اکھاڑنے کے بجائے مرحلہ وار پہلے ایک بازار کا کام مکمل کیا جائے اور بعد ازاں دوسرے بازار پر کام شروع کیا جائے تاکہ تاجروں کو غیر ضروری مشکلات سے بچایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں