میپکو کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن

میپکو کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن

رینجرز و پولیس کی مشترکہ کارروائی، لاکھوں روپے واجبات وصول، کنکشن منقطع

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن میں ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولنگر سرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں ہارون آباد سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران ایکسین ہارون آباد ڈویژن ناصر محمود فانی اور ایس ڈی او عمران فاروق کی قیادت میں میپکو، رینجرز اور پولیس کی ٹیموں نے ڈونگہ بونگہ شہر، بستی وزیر والی اور نئی آبادی ڈونگہ بونگہ میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 5 لاکھ 90 ہزار روپے کی ریکوری کی۔

اسی طرح سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں جناح سب ڈویژن کے علاقوں میں کارروائی کی گئی۔ ایکسین فیاض قربان اور ایس ڈی او کی سربراہی میں ٹیموں نے چک 246/P، جناح پارک، شاہنواز کالونی اور الحافظ کالونی میں 1 لاکھ 70 ہزار روپے کے واجبات وصول کئے۔ کارروائی کے دوران مستقل نادہندگان کے 2 لاکھ 66 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر کنکشنز منقطع کر دیئے گئے۔ چیکنگ کے دوران 4 بجلی چوروں کو ایل ٹی لائنوں سے کنڈا سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے بھی پکڑا گیا، جن کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں کو ارسال کر دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں