شادی کی تقریب میں مبینہ ڈانس پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ صدر چوک سرورشہید کے علاقہ چک نمبر 617 ٹی ڈی اے میں شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر میوزیکل سرگرمیوں اور مجرا ڈانس کے انعقاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق واحد بخش کمہار کے بیٹے فیاض کمہار کی شادی کی تقریب میں دوستوں عرفان، عمران، یسین سمیت چار نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر خواجہ سراؤں کے ہمراہ مجرا ڈانس کا اہتمام کیا گیا جس پر موقع پر ہلچل مچ گئی اور د لہا مبینہ طور پر موقع سے فرار ہوگیا۔