بیوی کو ملزموں نے دوبارہ اغوا کرلیا: شوہر کا الزام

بیوی کو ملزموں نے دوبارہ  اغوا کرلیا: شوہر کا الزام

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع شادی خاں منڈا میں خاتون کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محمد عبدالرحمن کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات گئے محمد حمزہ عرف سانول اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر اس کے گھر میں داخل ہو گیا۔ ملزم اسلحہ اور ڈنڈوں سے مسلح تھے اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس آئے ۔ مدعی کے مطابق ملزمان اس کی اہلیہ صائمہ بی بی کو زبردستی سفید رنگ کی کار میں بٹھا کر لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں