میپکو میٹر ریڈر کا بہاولپور تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری

میپکو میٹر ریڈر کا بہاولپور  تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) میپکو انتظامیہ نے انتظامی بنیادوں پر میٹر ریڈر کا بہاولپور تبادلہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق ایس ڈی او (آپریشن) میپکو مدینہ ٹاؤن سب ڈویژن بوریوالہ میں تعینات میٹر ریڈر تنویر اختر ولد محمد اختر کو فوری اثر کے ساتھ میپکو سرکل بہاولپور میں خالی آسامی کے خلاف تعینات کر دیا گیا ہے ۔ آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تنویر اختر کو میپکو سرکل وہاڑی سے ریلیو کر کے سپرنٹنڈنگ انجینئر (آپریشن) میپکو سرکل بہاولپور کے سپرد کیا جائے گا، جہاں وہ آئندہ احکامات تک اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں