سی بی اے سردار پور جھنڈیر سب ڈویژن کے انتخابات عمران بشیر چیئرمین منتخب
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان واپڈا الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے ) کے میلسی سردار پور جھنڈیر سب ڈویژن کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔
چیئرمین کے عہدے کے لیے ہونے والے سخت مقابلے میں عمران بشیر نے 32 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل حافظ افتخار نے 30 ووٹ حاصل کیے ۔ وائس چیئرمین کے عہدے پر مہر غلام مرتضیٰ اور میاں افتخار احمد نے 31، 31 ووٹ حاصل کیے ، جس کے بعد ٹاس کے ذریعے فیصلہ کیا گیا اور پہلے سال مہر غلام مرتضیٰ جبکہ دوسرے سال میاں افتخار احمد خدمات انجام دیں گے ۔ سیکرٹری کے عہدے پر محمد عباس 32 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے اصغر علی نے 33 ووٹ حاصل کیے ۔