سرکاری سکول میں چوری لاکھوں روپے کا سامان غائب
میاں چنوں (سٹی رپورٹر) نواحی علاقہ حسنین آباد میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول میں نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چور الیکٹرک پنکھے ، فرنیچر اور دیگر تعلیمی و استعمالی سامان لے کر فرار ہو گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی میاں چنوں نے سکول کی ہیڈ مسٹریس کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔