اشتہاری کو بھگانے پر سہولت کار کے خلاف مقدمہ درج

اشتہاری کو بھگانے پر سہولت کار  کے خلاف مقدمہ درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) کوٹ ادوسرکل تھانہ دائرہ دین پناہ کا اے ایس ائی محمد شعیب احسان پور پر موجود تھا کہ مخبر نے اطلاع دی کے اشتیاری شاکر عرف لادی اس وقت جھنگوی چوک احسان پور اڈہ پر چائے پی رہا ہے اگر ریڈ کیا جائے تو موقع پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

 پولیس نے ٹیم کے ہمراہ موقع پر ریڈ کیا تو وہاں پر موجود محمد قدیر نے اواز لگائی کہ پولیس اگئی ہے بھاگ جاؤ دونوں موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے دائرہ دین پناہ پولیس نے اشتہاری کو فرار کرانے پر سہولت کار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں