4افراد سے دیسی شراب ایک سے اسلحہ برآمد

 4افراد سے دیسی شراب  ایک سے اسلحہ برآمد

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) سرکل پولیس نے منشیات فروشوں اور اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوران گشت چار افراد سے دیسی شراب جبکہ ایک ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

 تھانہ صدر، تھانہ سٹی اور دائرہ دین پناہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں محمد ریحان سے 20لیٹر، محمد عرفان سے 30 لیٹر، غلام مصطفی سے 30 لیٹر اور محمد آصف سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کی۔ اے ایس آئی عبدالرؤف سے 30بور پستول اور دو گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں