فیبرکس فیکٹری کے فلور میں آتشزدگی ،قابو پا لیا گیا

فیبرکس فیکٹری کے فلور میں آتشزدگی ،قابو پا لیا گیا

ملتان (کرائم رپورٹر)شریف پورہ کے علاقے میں کپڑا بنانے والی فیکٹری کے دوسرے فلور میں آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

اطلاع پر ریسکیو فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور صورتحال کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ تقریباً 15 مرلہ رقبے پر قائم فیکٹری کے دوسرے فلور پر آگ لگی ہوئی ہے ،فائر فائٹرز نے فوری طور پر فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آگ پر قابو پا لیا۔بعد ازاں کولنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق احتیاطی طور پر متعلقہ فیڈر کی بجلی بند کرا دی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں