پارکنگ پلازہ چیمبرز معاملہ، وکلاء کی جمع شدہ رقم کی واپسی کا مطالبہ

پارکنگ پلازہ چیمبرز معاملہ، وکلاء  کی جمع شدہ رقم کی واپسی کا مطالبہ

ملتان (کورٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی لائبریری سیکرٹری عمارہ طاہر بلوچ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے پارکنگ پلازہ چیمبرز کے معاملے میں وکلاء کی جمع شدہ رقم کی طویل التواء پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کی امانت کو مزید روکے رکھنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے اور اسے فوری طور پر واپس کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ جب اس معاملے پر صدر ڈسٹرکٹ بار کی ہدایت پر درخواستیں جمع کرائی گئیں تو تقریباً 50 سے 52 وکلاء کے دستخط موجود تھے۔ ، بعد ازاں ہدایت کے مطابق رسیدیں اور تحریری موقف جمع کرایا گیا جس پر 40 سے 45 وکلاء نے باقاعدہ دستاویزات پیش کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل متاثرہ وکلاء وہی ہیں جنہوں نے اپنی رسیدیں جمع کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں