گھنٹہ گھر میں مینا بازار خواتین کی مصنوعات کو پذیرائی
ملتان (لیڈی رپورٹر) والڈ سٹی آف ملتان اتھارٹی اور عبدالرزاق ٹرسٹ سکول کے زیر اہتمام تاریخی گھنٹہ گھر بلڈنگ میں تین روزہ مینا بازار کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے مختلف مصنوعات کے اسٹالز لگائے ۔
مینا بازار میں فیملیز نے بھرپور شرکت کی اور خواتین کی جانب سے تیار کردہ اشیاء کو خوب سراہا گیا۔اس موقع پر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اپواء کی ایگزیکٹو ممبر محترمہ طاہرہ نجم، ڈاکٹر فاطمہ نجم سمیت دیگر خواتین نے مینا بازار کا دورہ کیا اور والڈ سٹی آف ملتان اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالصمد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خواتین کی معاشی خودمختاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اس نوعیت کے پروگراموں کے تسلسل پر اتفاق کیا گیا۔