ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بجٹ میں سفارشات شامل کرنے پر زور
ملتان (لیڈی رپورٹر) آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپہولسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی بی یو ایم اے )کے چیئرمین عمران محمود شیخ، پیٹرن اِن چیف سید محمد عاصم شاہ اور وائس چیئرمین سید محمد احسن شاہ نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ۔۔۔۔
مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں ٹیکسٹائل و اپیرل سیکٹر کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کو شامل کیا جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ، صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ ٹیکسٹائل و اپیرل پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی صنعت ہے جو ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ ، تاہم بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت، توانائی کے بلند نرخ اور بھاری ٹیکسز نے اس کی مسابقتی صلاحیت کو شدید متاثر کیا ہے ۔