مدرسے کی چھت گرنے سے 6بچے زخمی، ہسپتال منتقل

 مدرسے کی چھت گرنے سے 6بچے زخمی، ہسپتال منتقل

مدرسے کی چھت گرنے سے 6بچے زخمی، ہسپتال منتقل بچے پڑھائی کے بعد سونے کے لئے جا رہے تھے چھت دھماکے سے گرگئی

 شجاع آباد ،سکندرآباد (سٹی رپورٹر،نامہ نگار ) کچہ پکہ کے علاقے میں نجی مدرسے کی بوسیدہ چھت گرنے سے 6 بچے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مدرسے میں زیرِ تعلیم بچے پڑھائی کے بعد کمرے میں سونے کے لیے جا رہے تھے کہ اچانک خستہ حال چھت دھماکے سے نیچے آگری اور بچے ملبے تلے دب گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد کی مدد سے بچوں کو ملبے سے نکال کر تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی بچوں کی شناخت محمد علی، حسن، حسیب، جمشید، آصف اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں