3واقعات، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی، مقدمات درج

 3واقعات، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی، مقدمات درج

3واقعات، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی، مقدمات درجزمین و رقم کے تنازعات، گھروں میں گھس کر تشدد، پولیس کارروائی شروع

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ سنانواں اور تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقوں میں زمین کے تنازع اور رقم کے لین دین پر مبنی تین الگ الگ واقعات میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ ٹھٹھی حسن علی میں محمد ریاض کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق غلام حسین کی جانب سے راستہ بنانے کے لیے مٹی اٹھانے پر ساجد امیر، خالد اقبال، واجد اقبال، غلام اکبر، ابراہیم اور پانچ نامعلوم افراد نے مزاحمت کی اور دھمکیاں دیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ دوسرے واقعے میں وارڈ نمبر 14 میں محمد سرمد شہزاد کو رقم کے تنازع پر اسلم پرویز، عمر ندیم اور مزمل عمر نے مبینہ طور پر سوٹوں سے حملہ کر کے زخمی کر دیا، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک اور واقعے میں موضع چوہدری میں تہمینہ بی بی کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون اور اس کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور 50 ہزار روپے نقدی بھی چھین لی۔ پولیس نے تمام مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں