ضلع خانیوال میں دفعہ 144 نافذ، اسلحہ نمائش پر پابندی
ضلع خانیوال میں دفعہ 144 نافذ، اسلحہ نمائش پر پابندی ہوٹلز، سرائے اور گیسٹ ہاؤسز کو ریکارڈ مکمل رکھنے کی ہدایت کردی گئی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران امن و امان، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور عوامی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے باقاعدہ احکامات جاری کیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دفعہ 144 کے تحت اشتعال انگیز تقاریر، نفرت انگیز مواد کی تشہیر، اسلحہ کی نمائش اور افواہیں پھیلانے سمیت امن عامہ میں خلل ڈالنے والی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ پانچ یا اس سے زائد افراد کے غیر مجاز اجتماعات بھی ممنوع ہوں گے ، تاہم جلوس اور مجالس اس سے مستثنیٰ ہوں گی۔ ہوٹلز، سرائے اور گیسٹ ہاؤسز کو ریکارڈ مکمل رکھنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دفعہ 144 کے احکامات 16 جون سے 30 جون 2026 تک نافذ العمل رہیں گے ۔