نالہ ناگ واہ میں شگاف، سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب
نالہ ناگ واہ میں شگاف، سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب مرمت نہ ہونے اور کمزور پشتوں کے باعث نقصان ہو رہا، مکین سراپا احتجاج
مونڈکا (نامہ نگار ) نالہ ناگ واہ بستی گربھڑ کے مقام پر شگاف پڑنے سے پانی سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبے میں داخل ہو گیا، جس سے کھڑی فصلیں اور قریبی مکانات متاثر ہوئے ۔ مقامی افراد کے مطابق نالے کے کنارے انتہائی کمزور اور غیر محفوظ ہونے کے باعث یہ صورتحال پیش آئی، جبکہ پل ڈاٹ تا بستی گربھڑ کے درمیان نالے کو تاحال پختہ نہ کیا جا سکا ہے ، جس کی وجہ سے یہ علاقہ بار بار کٹاؤ اور شگاف کا شکار رہتا ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ پانی کے تیز بہاؤ کے باعث سویرے شگاف پڑا، جس پر اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت مرمت میں مصروف ہیں، مقامی افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل مرمت نہ ہونے اور کمزور پشتوں کے باعث نہ صرف زرعی نقصان ہو رہا ہے بلکہ آمدورفت بھی متاثر ہے ۔ انہوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے اور مستقل بنیادوں پر نالے کی پختگی کا مطالبہ کیا ہے ۔