سوتیلے بھائی کی مبینہ فائرنگ، 8 سالہ بچہ جاں بحق
سوتیلے بھائی کی مبینہ فائرنگ، 8 سالہ بچہ جاں بحق معراج گھر میں موجود تھا ، ملزم زاہد موقع سے فرار ،گرفتاری کیلئے چھاپے
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) تھانہ صدر کے علاقے رودن والی میں مبینہ طور پر سوتیلے بھائی کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق معراج نامی بچہ گھر کے اندر موجود تھا کہ اس دوران 18 سالہ سوتیلے بھائی زاہد کی جانب سے مبینہ طور پر چلائی جانے والی گولی اسے لگ گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔