ملتان میں سی بی اے ایم پر صنعتی آگہی سیمینار کا انعقاد

ملتان میں سی بی اے ایم پر  صنعتی آگہی سیمینار کا انعقاد

ملتان (لیڈی رپورٹر) ایوانِ تجارت و صنعت ملتان میں انجینئرنگ اینڈ منرل ڈویژن اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم کے موضوع پر آگہی سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں برآمد کنندگان، صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔۔۔

 جبکہ اسلام آباد سے ماہرین نے آن لائن خطاب بھی کیا۔ قائمقام صدر ایوانِ تجارت و صنعت ملتان اظہر بلوچ نے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارتی اور ماحولیاتی تقاضوں سے آگہی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ CBAM یورپی یونین کا نظام ہے جس کے تحت درآمدی مصنوعات پر کاربن اخراج کی بنیاد پر ٹیکس عائد کیا جائے گا تاکہ ماحول دوست پیداوار کو فروغ مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں