میپکو میلسی دورہ، بجلی چوری روکنے ، ریکوری تیز کرنے ہدایت
وہاڑی، میلسی (خبر نگار، نمائندہ دنیا) ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو سرکل وہاڑی عظمت علی خان نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کمرشل سید حسن بلال گیلانی کے ہمراہ میپکو ڈویژن میلسی کا دورہ کیا۔ ۔۔۔۔
دورے کے دوران لائن لاسسز میں کمی، ریکوری اہداف کے حصول اور بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایکسئین میپکو ڈویژن میلسی چودھری محمد اکرم جاوید بھی موجود تھے ۔ ایڈیشنل چیف انجینئر نے افسران کو ہدایت کی کہ واجبات کی وصولی اور نظام کی بہتری کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے ۔تاکہ مقررہ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے کسٹمر سہولت سنٹر کا معائنہ کیا۔ اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ اور بہتر سروس ڈیلیوری ادارے کی اولین ترجیح ہے ۔دورے کے اختتام پر انہوں نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایت کی۔