سیاسی و سماجی شخصیات کا پاک فوج کی خدمات پر خراج تحسین

سیاسی و سماجی شخصیات کا پاک فوج  کی خدمات پر خراج تحسین

بارہ میل (نمائندہ دنیا) کبیروالا کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے پاک فوج کی ملکی دفاع، امن و امان اور ۔۔۔۔

 قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔مشترکہ بیان میں محمد جواد گل، چوہدری سعید اقبال گل، مہر ساجد علی گھبیسر، سید علی قاسم بخاری، شاہد رفیق پنیاں، مہر عمران اترا، افتخار احمد بندیشہ، راؤ عالمگیر، جاوید اقبال، ظفر اقبال و دیگر نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کے دوران بے شمار قربانیاں دے کر وطن عزیز کے امن و استحکام کو یقینی بنایا ہے ، جبکہ شہداء اور غازیوں کی خدمات پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات، سیلاب، زلزلوں اور دیگر ہنگامی حالات میں بھی پاک فوج نے ریسکیو، امدادی کارروائیوں اور متاثرین کی بحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ مشکل حالات میں فوجی جوانوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر عوام کی مدد کی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں