17 سالہ لڑکی اغواء، مقدمہ درج
سکندرآباد (نامہ نگار)بستی احسن آباد سے 17 سالہ لڑکی اغواء ،ملزم گھر سے نقدی و زیورات بھی لے گئے ، ۔۔۔۔
تھانہ سٹی پولیس میں درج ۔ بستی احسن آباد کے رہائشی اللہ بچایا نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان محمد فصیل، محمد شریف اور شیم مائی اس کی 17 سالہ بیٹی مصباح کو زبردستی گھر سے اغواء کر کے لے گئے ۔ مدعی کے مطابق ملزمان جاتے ہوئے گھر سے دو تولہ طلائی زیورات، پانچ لاکھ روپے نقدی اور قیمتی گھریلو سامان بھی ساتھ لے گئے ۔اللہ بچایا نے بتایا کہ بعد ازاں اس نے ملزمان سے رابطہ کیا تو انہوں نے لڑکی اور زیورات و نقدی واپس کرنے کا وعدہ کیا، تاہم بعد میں انکاری ہو گئے ۔تھانہ سٹی پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے چھان بین جاری ہے ۔