علم پیکٹ پروجیکٹ کی ورکشاپ، تعلیمی بہتری کے اقدامات پر زور

علم پیکٹ پروجیکٹ کی ورکشاپ، تعلیمی بہتری کے اقدامات پر زور

ضلعی افسران اور سٹیک ہولڈرز کی شرکت، پائیداری کیلئے لائحہ عمل پر غورکیا گیا

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی )علم پیکٹ پروجیکٹ کے تحت جمخانہ وہاڑی میں ایک اہم اسٹیک ہولڈر انگیجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ورکشاپ کا مقصد پروجیکٹ کی کامیابیوں سے شرکاء کو آگاہ کرنا، حاصل شدہ نتائج کا جائزہ لینا اور مستقبل میں ان سرگرمیوں کی پائیداری کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا تھا۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے اپنے خطاب میں برٹش کونسل، ایف سی ڈی او اور این آر ایس پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علم پیکٹ پروجیکٹ نے ضلع وہاڑی میں تعلیمی معیار کی بہتری، سکولوں میں بچوں کے داخلے اور تدریسی عمل کو مؤثر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پراجیکٹ کے مثبت اثرات کو برقرار رکھنے اور آئندہ نسلوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے متعلقہ ادارے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے ۔

 

 سی ای او ایجوکیشن محمد ناصر عزیز نے بھی پراجیکٹ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پروگرام کے دوران فرزانہ علی شاہ نے علم پیکٹ پروجیکٹ کی کامیابیوں، آؤٹ آف اسکول بچوں کی شمولیت، اساتذہ کی استعدادِ کار میں اضافے اور جامع تعلیم کے فروغ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے منصوبے کو سراہتے ہوئے ایسے اقدامات کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر کو شیلڈ پیش کی گئی جبکہ افسران میں بھی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں