پی پی رہنماؤں کا نواب نثاراحمد خان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

پی پی رہنماؤں کا نواب نثاراحمد  خان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پیپلز پارٹی رہنماؤں کا نواب نثاراحمد خان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت، مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا۔

تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ڈی جی خان ڈویژن اور جنوبی پنجاب کے رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات نواب زادہ افتخار احمد خان ایم این اے کے بڑے بھائی نواب نثار احمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ تعزیتی بیان جاری کرنے والوں میں میر آصف خان دستی، غلام یاسین خان گوگانی، عبدالعزیز بھٹی، ایم یونس اطہر، ملک محمد نواز، ساجد نذیر بھٹہ، محمد سلیم مغل، محمد علی احسن اور مختار کھوکھر شامل ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ مرحوم ایک باوقار، بااخلاق اور نیک سیرت شخصیت تھے ، جن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں