ہیلتھ کلینک کی پارکنگ سے موٹرسائیکل
ماچھیوال (نامہ نگار) ماچھیوال میں مریم نواز ہیلتھ کلینک کی پارکنگ سے شہری کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی ۔
نواحی گاؤں 4 ڈبلیو بی کے رہائشی رانا نوید اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دوائی لینے کلینک آئے ۔ انہوں نے موٹرسائیکل پارکنگ میں کھڑا کی اور دوائی لینے اندر چلے گئے ۔ پانچ سے دس منٹ بعد واپس آئے تو موٹرسائیکل وہاں موجود نہیں تھی ۔