بجلی کی غیر اعلانیہ بندش شہری شدید مشکلات کا شکار
میلسی (نامہ نگار ) میلسی میں غیر اعلانیہ بجلی بندش کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا فرسٹ سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ اور گرڈ اسٹیشن کا بعض عملہ بلاجواز بجلی بند کر دیتا ہے ، جس سے شدید گرمی میں صارفین کو گھنٹوں اذیت برداشت کرنا پڑتی ہے ، شہری محمد شکیل جوئیہ، محمد اکبر اور شیخ عمیر نے چیف میپکو اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرایا جائے ۔