دھان پر ممنوعہ زرعی ادویات کے استعمال روکنے کیلئے سیمینار
بورے والا (سٹی رپورٹر ) محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کے زیر اہتمام پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن بورے والا کے اشتراک سے دھان کی فصل پر ممنوعہ اور مضر صحت زرعی ادویات کے استعمال کی روک تھام۔۔۔
محفوظ زرعی طریقہ کار کے فروغ اور چاول کی عالمی معیار کے مطابق برآمدات کو یقینی بنانے کے لیے آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ڈاکٹر طاہر عباسی نے کہا کہ پاکستان کی چاول کی برآمدات میں اضافہ اور عالمی منڈی میں ملکی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ دھان کی فصل پر صرف محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زرعی ادویات استعمال کی جائیں۔