ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ریسکیو اداروں کی فرضی مشقیں

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ریسکیو اداروں کی فرضی مشقیں

ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لیا، ریسکیو اداروں کی تیاری پر اطمینان کا اظہار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجاز انجم کی زیر نگرانی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے نہر لوئر باری دوآب، وٹووالی جھال پر فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ڈاکٹر اعجاز انجم کے ہمراہ مشقوں کا معائنہ کیا، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو غلام عباس، اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا عامر لیاقت سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ مشقوں میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، محکمہ انہار، محکمہ صحت اور لائیوسٹاک نے حصہ لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے سیلاب میں پھنسے افراد کے انخلاء، ڈوبنے والوں کو بچانے ، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا، جبکہ مختلف محکموں نے ریلیف کیمپس اور ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ ڈاکٹر اعجاز انجم نے بتایا کہ کمیونٹی سیفٹی ونگ کے ذریعے یونین کونسل سطح پر شہریوں کو بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت دی جا چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں