بیرون ملک سے آنیوالے مسافر کی اے این ایف اہلکار کیخلاف شکایت

بیرون ملک سے آنیوالے مسافر کی  اے این ایف اہلکار کیخلاف شکایت

ملتان (کرائم رپورٹر )بیرون ملک سے آنے والے مسافر نے اے این ایف اہلکار کے خلاف تحریری شکایت درج کرادی ۔۔۔

۔بیرون ملک سے آنے والا مسافر وہاڑی کا رہائشی امجد بشیر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچا تو جس کے پاس سگریٹ کے سلیب موجود تھے ایئر پورٹ پر عملہ نے مسافر کے سلیب ضبط کرلئے بعد ازاں کم سگریٹ واپس کردیئے مسافر نے ایئر پورٹ پر شور شرابہ شروع کردیا اور الزام عائد کیاکہ اہلکار نے مجھ سے سگریٹ کلیئرنس کیلئے رشوت طلب کی شور شرابہ پر ایئر پورٹ انتظامیہ کے افسر سکیورٹی سمیت پہنچ گئے مسافر کے 9سگریٹ سلیب واپس کرائے گئے جبکہ اس دوران اہلکار ایئر پورٹ سے رفوچکر ہوگیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں