گریڈ فائیو کے طلبہ کی رجسٹریشن کا نیا شیڈول جاری

گریڈ فائیو کے طلبہ کی رجسٹریشن کا نیا شیڈول جاری

پیکٹا نے سالانہ تشخیص کیلئے 8 اگست تک رجسٹریشن کی ہدایت کردی

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی نے گریڈ 5 کے طلبہ کی سالانہ تشخیص 2026-27 کیلئے رجسٹریشن کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ رجسٹریشن آئٹم بینک سسٹم کے تحت کی جائے گی اور یہ عمل 8 اگست 2026 تک جاری رہے گا۔جاری ہدایات کے مطابق تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسر سرکاری سکولوں کو آفیشل لاگ اِن کریڈنشلز فراہم کریں گے اور ہیڈ آف انسٹیٹیوشنز مقررہ مدت میں رجسٹریشن مکمل کرنے کے پابند ہوں گے ۔پیکٹا نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ کی تاریخ پیدائش سرکاری ریکارڈ کے مطابق درج کی جائے ، کسی بھی غلط اندراج کی ذمہ داری متعلقہ سکول سربراہ پر ہوگی جبکہ تصحیح کے لئے مقررہ قواعد پر عمل کیا جائے گا۔ہر طالب علم کی سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ پاسپورٹ سائز تصویر اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ نام، والد کا نام، بی فارم نمبر، مضامین، سکول معلومات اور والدین کا رابطہ نمبر درست درج کرنا ضروری ہوگا۔ پیکٹا نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی رجسٹریشن قبول نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں