کرایہ دار کی مالک مکان کی بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

 کرایہ دار کی مالک مکان کی بچی  سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

سکندرآباد (نامہ نگار )شجاع میں کرایہ دار کی مالک مکان کی 6 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش ،بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔۔

 کہ ملزم بلال اسے بہلا پھسلا کر اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شور مچانے پر اہل محلہ نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور شدید چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔تھانہ سٹی پولیس نے ملزم بلال کو گرفتار کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے ، متاثرہ بچی کو طبی معائنے کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں