ایل پی جی قیمت میں کمی، عوام کو فائدہ نہ ملا

ایل پی جی قیمت میں  کمی، عوام کو فائدہ نہ ملا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) معروف سماجی شخصیت مطلوب احمد خاں بختیاری نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ایک خوش آئند اقدام ہے۔۔

 ، تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ عام شہریوں کو اب بھی سرکاری نرخوں پر ایل پی جی دستیاب نہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا حقیقی فائدہ اسی وقت عوام تک پہنچ سکتا ہے جب مقررہ سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔مطلوب احمد خاں بختیاری نے مزید کہا کہ قیمتوں میں کمی کے باوجود بازار میں زائد نرخوں پر ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے جو کہ قابل تشویش ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے اور سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ عام شہری ریلیف حاصل کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں