کاہنہ حادثہ، بچوں کی اموات پر پیپلز پارٹی کا اظہار افسوس

کاہنہ حادثہ، بچوں کی اموات پر  پیپلز پارٹی کا اظہار افسوس

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم اور ۔۔

افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد اور ریلیف کا اعلان قابل تحسین اقدام ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جائے اور آئندہ ایسے افسوسناک سانحات سے بچاؤ کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں