5 جولائی سیاہ دن، جمہوریت پر حملہ ناقابل فراموش:راشد اکرام

5 جولائی سیاہ دن، جمہوریت پر  حملہ ناقابل فراموش:راشد اکرام

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے نظریاتی جیالے شیخ راشد اکرام نے کہا ہے کہ۔۔۔

 5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب اس وقت کے آمر جنرل ضیاء الحق نے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لا نافذ کیا۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں آئین معطل ہوا، سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں لگیں، منتخب قیادت اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ جمہوری اداروں کو شدید نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق یہ دن جمہوری اقدار پر براہ راست حملے کی یاد دلاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں