زائد نرخوں پر ایل پی جی فروخت، دو گیس ایجنسیوں کو جرمانے

زائد نرخوں پر ایل پی جی فروخت، دو گیس ایجنسیوں کو جرمانے

کارروائیاں تیز، ضلعی انتظامیہ کا بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا اعلان

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے عوام کو لوٹنے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ سپیشل برانچ کی نشاندہی پر پیرا فورس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے والی گیس ایجنسیوں کو جرمانے عائد کر دئیے ۔کارروائی کے دوران شاہد فان گیس ایجنسی اور شعیب گیس ایجنسی کو مقررہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کرنے کا مرتکب پایا گیا، جس پر دونوں ایجنسیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوام کا استحصال، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی دکاندار یا گیس ایجنسی سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرے تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جائے تاکہ قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں