موضوع جنوں کے پانی کا مسئلہ حل کراؤں گا، احمد یار ہنجراء
متاثرین سے ملاقات، نکاسی آب اقدامات پر انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا گیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک احمد یار ہنجراء نے موضع جنوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیپج اور نکاسی آب کے مسئلے سے متاثرہ علاقہ مکینوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل اور تحفظات تفصیل سے سنے ۔اس موقع پر انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ سیپج اور نکاسی آب کے مسئلے کا مستقل اور پائیدار حل ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر جلد از جلد یقینی بنایا جائے گا تاکہ آئندہ کسانوں اور شہریوں کو اس قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ملک احمد یار ہنجراء نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انہار کی جانب سے فوری طور پر کیے گئے عارضی ریلیف اور نکاسی آب کے اقدامات کو سراہتے ہوئے افسران کی کارکردگی کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہنجراء خاندان ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔