مویشی چوری میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار، چھ مقدمات ٹریس
میلسی (نمائندہ دنیا)مترو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے چھ مقدمات ٹریس کر لیے ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قمر زمان عرف سانول اور خضر عباس سکنہ بہاول واہ کے قبضہ سے تین شاخ بکرے مالیتی ایک لاکھ 36 ہزار روپے ، ایک انورٹر مالیتی 3 لاکھ روپے اور 70 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی۔ ملزمان سے ایک ناجائز پستول بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے برآمد شدہ مال کی مجموعی مالیت 5 لاکھ 6 ہزار روپے بتائی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان مترو اور گرد و نواح میں مویشی چوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھے ۔ مزید تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔